بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے ریموٹ کنٹرول بم کے زریعے فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب رپورٹر کے مطابق پنجگور کے شہر میں چتکان جامع مسجد روڈ پہ موٹر سائیکل پہ نصب بارودی مواد کے زریعے فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا ۔
دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد بازار میں بھگدڑ مچ گئی اور مارکٹیں بند ہوگئی
تاہم اب تک کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کسی مسلح گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری تاحال قبول کی ہے ۔