مستونگ : مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جانبحق

85

بلوچستان کے شہر مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے افراد جانبحق

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق مستونگ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو قتل کردیا ۔

قتل ہونے والے نوجوانوں کی شناخت خلیل احمد اور میر حسن عرف جانان کے نام سے ہوئی جو کہ کلی شمس آباد مستونگ کے رہائشی ہیں ۔

واضح رہے کہ فائرنگ کا واقعہ مستونگ کے علاقے کلی شیخان میں پیش آیا ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے بعد مسلح افراد جائے واردات سے فرار ہوگئے اور لاشوں کو سول ہسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا ۔

تاہم ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی کہ ان دونوں نوجوانوں کو کس نے اور کیوں قتل کردیا ۔