حب : مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

81

بلوچستان کےشہر حب میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق حب شہر میں دارو ہوٹل کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ۔

مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد طالب کے نام سے ہوئی جوکہ پنجاب کا رہائشی ہے ۔