ژوب: خسرے کی وباء سے 1 بچہ جانبحق، متعدد متاثر

256

خسرے کی وباء پھیلنے سے 1 بچہ جانبحق، متعدد بچے متاثر

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں خسرے کی وباء پھیلنے سے ایک بچہ جانبحق جبکہ متعدد بچے متاثر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ژوب، شیرانی کے علاقے کوری وسطہ میں خسرے کی وباء پھیلنے سے ڈھائی سالہ محمد انور جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد بچے متاثر ہوئے ہیں جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: نوشکی: خسرے کی وباء سے 11 کمسن بچے جابحق

واضح رہے کہ ماضی میں بلوچستان کے متعدد علاقوں سے خسرے کی وباء سے متاثرہ افراد کی خبرین تواتر سے موصول ہوتی رہی ہے جن میں بڑی میں بچے شامل ہے.

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری خشک سالی اور علاقے میں بارشیں نہ ہونے کے باعث ہر وقت اُڑتی ہوئی گرد و غبار سے پیدا ہوتی ہے جو کمزور اور حساس بچوں کو سب سے پہلے نشانہ بناتی ہے۔

بچوں میں جب ایک دفعہ یہ وباء پھیل جاتی ہے تو پھر معیاری اور طاقتور اینٹی بائیوٹیک ادویات بچوں کو دینے سے ہی یہ روکی جا سکتی ہے اور ادویات کا کورس مکمل کرانے سے یہ چیز رک سکتی ہے-

تاہم بلوچستان میں صحت کے حوالے سے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ خسرہ جیسے بیماریوں کا کسی بھی ملک میں آرام سے علاج کیا جاتا ہے لیکن بلوچستان میں اس جیسے بیماریاں بچوں کی اموات کا تواتر سے سبب بنتی رہی ہیں۔