اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے گچک میں ایک 85 سالہ پیراں سال شخص خدا بخش کو فائرنگ کرکے جاںبحق کیا گیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فائرنگ میں مذہبی دہشتگرد گروہ ملوث ہیں۔ خیال رہے کہ مذکورہ علاقوں میں مختلف مذہبی شدت پسند گروہ تیزی سے سرگرمیوں میں مشغول ہیں۔
بلوچ قوم پرست جماعتوں کا الزام ہے کہ یہ مذہبی شدت پسند پاکستانی فوج کے ایماء پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اڈے قائم کر رہے ہیں اور آزادی سے نقل و حرکت کرتے ہیں اور انہیں بلوچ آزادی پسندوں کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔