بلوچستان:دشت سے دو افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ

126
File Photo

بلوچستان کے علاقے دشت سے فورسز کے ہاتھوں دو افراد گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دشت سے فورسز نے آج صبح سویرے چھاپہ مار کر گھر گھر تلاشی لینے کے بعد دو افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت طارق ولد حاجی نور محمد اور عبدالروف ولد حیاتان کے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ دشت و آس پاس کے علاقوں میں فورسز کا آپریشن اور چھاپوں کا سلسلہ طویل عرصے سے بلا تعطل جاری ہے جس کے سبب اب تک سینکڑوں لوگ لاپتہ ہوچکے ہیں ۔