خاران: فورسز پر حملوں کی زمہ داری بی ایل اے نے قبول کر لی

179

بی ایل اے نے خاران میں فورسز مورچوں پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج دوپہر کے وقت ہمارے سرمچاروں نے خاران شہر میں ماڈل سکول کے قریب ایف سی سکول میں قائم مورچوں پر گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا۔

آزاد بلوچ نے مزید کہا کہ ہماری کاروائیاں قبضہ گیر ریاستی فورسز کے خلاف بلوچ قومی آزادی تک جاری رہیں گی۔