کیچ و آواران میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

115

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اتوار ستائیس مئی کو سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے تمپ ،آسیاباد کراس پر قائم نئی آرمی چوکی پر اسنائپر رائفل سے حملہ کرکے ایک پاکستانی فوجی کو ہلاک کیا۔

ترجمان نے کہا کہ اتوارہی کے روز ضلع آواران میں شام کے وقت کلی بزداد میں فوجی کیمپ پر سرمچاروں نے خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔