بلوچستان: مختلف علاقوں سے فورسز کے ہاتھوں پانچ افراد لاپتہ

105

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں پانچ افراد حراست کے بعد لاپتہ۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گوادرکے علاقے جیونی سے ایک شخص حراست کے بعد لاپتہ۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے جیونی میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے غلام سرور کے گھر پر چھاپہ مارکر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ بابو چراغ ولد غلام سرور اور عظیم ولد عیدو کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔

دوسری جانب تربت سے اطلاعات ہیں کہ فوج نے گزشتہ روز آپسر میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر فیروز ولد قاسم کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

مزید موصول اطلاعات کے مطابق نصیر آباد میں سیکیورٹی فورسز نے دو لوگوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ کیئے جانے والوں کی شناخت شاہ بخش بگٹی اور روزی کے ناموں سے ہوئی ہے۔