دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مشکے سے گزشتہ برس لاپتہ ہونے والے تین بھائی آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق 5 نومبر 2017 کو مشکے کے علاقے کنڈری سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے تین بھائی، وزیر ولد حکیم، مسافر ولد حکیم اور علی محمد ولد حکیم آج مشکے سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔