بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے پھیشی، کپر میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا، جس کے بعد علاقے میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق حملے اور جھڑپوں کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں اور پاکستانی فورسز کو حملوں کا نشانہ بناتے رہے ہیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


















































