آپریشن الماس جاری ہے، ایم آئی کیپٹن اور ایس ایس جی کے متعدد اہلکار ہلاک۔ بی ایل ایف

155

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک اور بیان میں کہا ہے کہ آپریشن الماس مختلف محاذوں پر پوری شدت اور کامیابی کے ساتھ جاری ہے، جس کے دوران قابض پاکستانی فوج کو پسپائی اور جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آپریشن الماس میں اب تک مختلف مقامات پر معرکوں میں سرمچاروں نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن الماس کے دوران سرمچاروں نے ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کے ایک کیپٹن اور اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے متعدد اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ گوادر زیرو پوائنٹ کے مقام پر فرنٹئر ورکس آرگنائزیشن کے مرکزی کیمپ پر غلبہ حاصل کر کے وہاں بلوچستان لبریشن فرنٹ کا قومی پرچم لہرا دیا گیا ہے، جو سرمچاروں کی فتح اور پیش قدمی کا عین ثبوت ہے۔

مزید کہا ہے کہ سرمچاروں نے مژانی پولیس تھانے پر مکمل قبضہ حاصل کر کے وہاں موجود تمام سرکاری اسلحہ اور عسکری سامان اپنے تحویل میں لے لیا ہے جبکہ تصادم کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے۔ علاوہ ازیں گبد کے مقام پر قابض فوج کے ایک فوجی قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں قابض فوج کی ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ گبد کراس پر قائم پولیس چوکی بھی ہمارے سرمچاروں کے قبضے میں ہے۔

ترجمان نے کہاکہ آپریشن الماس تاحال مختلف محاذوں پر پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔ آپریشن الماس کی مکمل تفصیل اور حتمی نقصانات کا تفصیلی بیان آپریشن کے اختتام پر ذرائع ابلاغ کو جاری کیا جائے گا۔

آخر میں کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان تمام کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔