قلعہ عبداللہ میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن، ٹینک اور بکتر بند حصہ

42

پاکستانی فورسز کی جانب سے علاقے میں ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں سمیت پیش قدمی کی اطلاعات۔

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جہاں ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں سمیت فورسز کی بڑی تعداد پیش قدمی کر رہی ہے۔

علاقے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آپریشن میں سینکڑوں اہلکار حصہ لے رہے ہیں، تاہم پاکستانی فورسز اور حکومت کی جانب سے تاحال قلعہ عبداللہ میں فوجی آپریشن شروع کیے جانے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

قلعہ عبداللہ میں حالیہ دنوں کے دوران مسلح افراد کی سرگرمیوں کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، مسلح افراد نے ایک پولیس چوکی کو بارودی مواد نصب کرکے تباہ کردیا تھا، جبکہ اس سے قبل پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو اغوا کرنے کے بعد رہا کردیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے آپریشنز جاری ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ان علاقوں میں دشت، تربت، مستونگ، خضدار اور ہرنائی شامل ہیں، اطلاعات کے مطابق ان کارروائیوں میں گن شپ ہیلی کاپٹرز، کواڈ کاپٹرز، بکتر بند گاڑیوں اور توپ خانے کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔