قلات ریکروٹ ٹریننگ سینٹر کے اہلکار ہفتہ وار چھٹی پر گھروں کو جا رہے تھے کہ گورگینہ کے مقام پر مسلح افراد نے وین روک لی۔
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مسافر وین روک کر 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والے اہلکار قلات کے ریکروٹ ٹریننگ سینٹر میں زیرِ تربیت تھے اور ہفتہ وار چھٹی پر اپنے گھروں کو جا رہے تھے کہ مستونگ کی حدود میں گورگینہ کے مقام پر مسلح افراد نے ان کی وین روک لی اور انہیں اپنے ہمراہ لے گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ جمعے کے روز گورگینہ کے مقام پر لنک روڈ پر پیش آیا، مذکورہ سڑک قلات اور مستونگ کو نوشکی سے ملاتی ہے۔
تاہم واقعہ میں ملوث اغوا کاروں کے حوالے تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں۔



















































