قلعہ عبداللہ: مسلح افراد نے پولیس چوکی کی عمارت مسمار کردی

145

گلستان میں پنکئی پولیس چوکی پر حملہ، ایکسیویٹر مشین کی مدد سے چار کمروں پر مشتمل عمارت گرادی گئی۔

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں نامعلوم مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت مسمار کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ایکسیویٹر مشین کی مدد سے پولیس چوکی کی عمارت کو گرایا، تقریباً چار کمروں پر مشتمل عمارت کا کچھ حصہ مسلح افراد نے گزشتہ روز مسمار کیا تھا، تاہم ایکسیویٹر مشین میں تیل ختم ہونے کے باعث وہ عمارت کو مکمل طور پر گرانے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد آج دوبارہ مذکورہ مقام پر پہنچے اور باقی ماندہ عمارت بھی مسمار کردی۔