ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کے علاقے کوھاڈ میں جمعرات کے روز پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
جھڑپ کے دوران ایک شخص جانبحق ہوا، جس کی شناخت حمل ولد نیک بخت، سکنہ دشت کسر، کے نام سے ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں، بلیدہ کے علاقے زومدان میں پاکستانی فورسز کے قافلوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے والے اہلکاروں پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، اس حملے میں فورسز کے اہلکاروں کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
تاہم، ان حملوں کے حوالے سے حکام کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔
مذکورہ علاقوں میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں اور ماضی میں پاکستانی فورسز اور سرکاری املاک کو نشانہ بناتی رہی ہیں۔


















































