نوشکی: حجام کی دکان پر فائرنگ، غیر مقامی شخص ہلاک

3

مسلح افراد نے دکان میں داخل ہوکر مالک کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے مرکزی بازار میں مسلح افراد نے حجام کی دکان میں داخل ہوکر فائرنگ کردی جس کے، نتیجے میں دکان کا غیر مقامی مالک پھنل ہلاک ہوگیا، جبکہ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میں لینے کے بعد اسپتال منتقل کردی۔

تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔