بولان قابض پاکستانی فورسز کی گاڑی پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں. یو بی اے

86

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  سرمچاروں نے آج صبح تقریباً 7:30 بجے کے قریب بولان کے علاقے کڑتگ سیاہ پشت کے مقام پر قابض پاکستانی آرمی کے تین گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں موجود ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے ہمراہ گشت پر مامور  تھے دھماکے کے نتیجے میں 1 اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ متعدد اہلکار شدید زخمی ہوئے.جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم یو بی اے قبول کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رہیں گے۔