بلوچستان کے علاقے کچھی میں پاکستانی فوج کی جانب سے دوسرے روز بھی آپریشن جاری ہے۔
کچھی، ڈھاڈر اور اس سے متصل علاقے آپریشن کی زد میں ہیں جس میں گن شپ ہیلی کاپٹروں سمیت ڈرون طیارے حصہ لے رہے ہیں۔
علاقے میں کئی مقامات پر فائرنگ کی اطلاعات بھی ہے جبکہ گذشتہ روز پاکستانی فورسز اور مسلح افراد میں جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھی۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔














































