بلوچستان کے علاقے قلات میں ہونے والے ایک دھماکے میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ دھماکے میں ایک پل بھی تباہ ہوگئی۔
آج قلات کے علاقے منگچر میں سورو کے مقام پر مرکزی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے ایک پل کے نیچے بارودی مواد نصب کرکے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو اس وقت دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جب پیدل اہلکار کلئرینس میں مصروف تھے۔
اطلاعات کے مطابق فورسز کے دو اہلکار دھماکے کی زد میں آئے ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
دھماکے کے باعث پل بھی مکمل تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں شاہراہ پر آمد و رفت معطل ہوگئی۔


















































