بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے سندھ کے ضلع خیرپور میں رانی پور کے قریب کراچی سے پنجاب جانے والی ٹرین کو بارودی مواد نصب کر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں ٹرین اور ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔













































