بلوچستان: 3 افراد جبری لاپتہ، 1 بازیاب

21

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، مزید تین افراد کے جبری گمشدگی اور ایک شخص کی بازیابی کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے رواں سال 9 ستمبر کو زاکر رزاق ولد عبدالرزاق، سکنہ حاجی شاہ علی ولیج، شرافی، اور 8 ستمبر کو جمیل اقبال ولد اقبال، سکنہ دشت کیچ، کو میرانی ڈیم سے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کر دیا۔

علاوہ ازیں، ریاض احمد ولد پشمبے صالح، سکنہ مند، کیچ، کو رواں سال 15 اگست کو فاضل چوک، گوادر سے پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کر دیا۔

دریں اثنا، 23 اگست کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے بختیار احمد ولد عبدالسلام، سکنہ نوشکی، 7 ستمبر کو کوئٹہ سے بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔