کراچی: بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تین بلوچ طلبا جبری لاپتہ

17

کراچی سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تین بلوچ طلبا کے جبری طور پر لاپتہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق عبدالقدیر اور زبیر احمد، ساکنان بسیمہ سیاہو زہی، جبکہ سیف الدین، ساکن کلی سروان خاران، کو 23 اگست 2026 کو کراچی سے پاکستانی رینجرز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔

تینوں افراد کے اہلخانہ کو ان کے بارے میں تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں، جس کے باعث خاندان شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ اہلخانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ افراد کے بارے میں فوری طور پر معلومات فراہم کی جائیں اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے۔

خیال رہے کہ رواں سال بلوچستان سمیت کراچی اور پنجاب سے بلوچ طلبہ اور نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں میں اضافے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ جبری گمشدگیوں کے واقعات کے باعث بلوچ طلبہ اور ان کے خاندان شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، جبکہ ایسے واقعات سے طلبہ کی تعلیم اور تعلیمی مستقبل بھی متاثر ہو رہا ہے۔