پنجگور اسپتال منتقل کی گئی مزید دو لاشوں کی شناخت ہوگئی

56

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے اسپتال میں منتقل کی گئی پانچ لاشوں میں سے مزید دو افراد کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔

چند روز قبل پاکستانی فورسز نے ایک آپریشن میں پانچ افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا اور ان کی لاشیں اسپتال منتقل کی تھیں، جن میں سے تین افراد کی شناخت پہلے ہی ہوچکی تھی، جبکہ باقی دو لاشوں کی شناخت اب مکمل کرلی گئی ہے۔

تازہ شناخت ہونے والے افراد میں وزیر احمد ولد جمال، سکنہ گوارگو، اور جاسم ولد عبید اللہ، سکنہ سبزآپ، شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جن تین افراد کی شناخت ہوئی تھی، ان میں جبری لاپتہ پیر جان ولد کچکول، شعیب بلوچ اور حافظ مدثر شامل تھے۔

خیال رہے کہ شعیب بلوچ کو 8 فروری 2023، جبکہ پیر جان کو رواں سال 10 جون کو پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا، جس کے بعد سے وہ منظرِ عام پر نہیں آ سکے تھے۔