سندھودیش روولیوشنری آرمی(ایس آر اے) کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری تنظیم گذشتہ رات کراچی سپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب فائرنگ کر کے پولیس ہیڈ کانسٹیبل حمزہ زمان کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
ایس آر اے ترجمان نے کہا ہے سندھ پولیس اور سی ٹی ڈی اپنے پنجابی آقاؤں فوج، رینجرز اور ایجنسیوں کے ساتھ مل کر سندھ میں جاری قومی اور سیاسی جدوجہد کو روکنے اور کچلنے کے لیے بڑے عرصے سے لیکر اپنی دلالی والا کردار ادا کرتی رہی ہے۔
انہوں نے کہا اس وقت بھی 14-اگست کا “سیاہ دن” قريب آتے ہی ساری سندھ میں قومی اور سیاسی کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں، عورتوں کی بے حرمتی اور گرفتاریوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
سوڈھو سندھی کے مطابق پاکستانی ریاست اور اس کے فوجی اور سولين اداروں کے ایسے فاشسٹ اور بیہودہ ہتھکنڈوں اور آپریشنوں کے خلاف ایس آر اے پہلے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہی ہے اور ابھی بھی شدت اور جدت سے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا اولین فرض سمجھتی ہے۔
انہوں نے آخر میں کہا آج سندھودیش روولیوشنری آرمی کے سرفروش ساتھی “شہید اللہ بخش کھوکھر” کی شہادت کا دن ہے، اس لیے اس موقع پر اسے بھی قومی اور انقلابی سلام پیش کیا جاتا ہے، سندھودیش روولیوشنری آرمی سندھودیش کی مکمل قومی آزادی تک اپنی جنگ جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔

















































