خاران: مرکزی شاہراہ پر پاکستانی فورسز پر مسلح حملہ

43

بلوچستان کے علاقے خاران میں پاکستانی فورسز کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

واقعہ آج صبح کوئٹہ – خاران مرکزی شاہراہ پر کلی کریم بخش کے قریب اس وقت پیش آیا جب فورسز شاہراہ پر نقل و حرکت میں مصروف تھیں۔

ذرائع کے مطابق حملے کے باعث فورسز کو پسپائی اختیار کرنی پڑی ہے۔ جبکہ حملے میں فورسز اہلکاروں کو نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔