راولا کوٹ میں فائرنگ، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 5 کارکن ہلاک اور متعدد زخمی

1

پاکستان کے زیرِ انتطام کشمیر کی تنظیم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ راولا کوٹ میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے اُن کے پانچ کارکن ہلاک ہو گئے ہیں۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ سے ایک درجن سے زائد کارکن زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں کی ڈیڈ باڈیز راولا کوٹ کے علاقے دریک کے قریب قائم کیے گئے میڈیکل کیمپ میں رکھوا دی گئی ہیں۔

اُنھوں نے دعویٰ کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کی تنظیم کے کارکنوں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ دریک کے مقام سے راولاکوٹ شہر اور پھر وہاں سے مظفر آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے جا رہے تھے۔