فیفا ورلڈ کپ: انگلینڈ اور ارجنٹینا کی سیمی فائنل میں رسائی، دونوں کا آمنا سامنا ہوگا

18

فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے ناروے کو 2-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے دونوں گول جوڈ بیلنگھم نے اسکور کیے، جبکہ ناروے کا واحد گول شیلڈروپ نے میچ کے 36ویں منٹ میں کیا۔

دوسری جانب، ورلڈ کپ کے آخری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

مقررہ وقت میں کوارٹر فائنل 1۔1 گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے آدھے گھنٹے کا اضافی وقت دیا گیا۔ اضافی وقت میں ارجنٹینا کی جانب سے گول دوسرے ہاف میں الواریز نے کیا جبکہ کھیل کے آخری لمحات میں ارجنٹینا نے تیسرا گول اسکور کر کے سیمی فائنل تک رسائی یقینی بنادی۔

اس کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔