سوراب اور مستونگ میں پاکستانی فورسز کی پر مسلح حملے

75

سوراب کے علاقے نغاڑ میں فوجی کیمپ کے قریب دو فوجی گاڑیوں کو مسلح افراد نے حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے وقت علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ واقعے کے فوراً بعد فورسز کی اضافی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب ضلع مستونگ کے علاقے گرگینہ میں بھی فورسز کی گاڑیوں پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق حملے کے بعد کچھ دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

تاحال کسی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی، جبکہ حکام کی جانب سے بھی واقعے کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔