تربت: نوجوان نے خودکشی کر لی

120

تربت کے علاقے بہمن کے رہائشی نیاز ولد عبدالرحمن نے خودکشی کر لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ماہرین کے مطابق بلوچستان میں خودکشی کے محرکات میں گھریلو تنازعات، غربت، ذہنی دباؤ، اور بعض اوقات فورسز، اداروں کی جانب سے دباؤ یا بلیک میلنگ جیسے عوامل شامل ہیں۔

گزشتہ عرصے کے دوران خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے خطے میں ایک سنگین صورتحال پیدا کر دی ہے۔ حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے ان مسائل کے حل اور ذہنی صحت کی بہتری کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ایسے سانحات کو روکا جا سکے۔