بلوچستان میں پاکستانی فورسز کو ایک اور دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ مستونگ میں فورسز کی گاڑی پر دھماکے میں پل کو بھی نقصان پہنچا۔
مستونگ کے علاقے دشت میں سبی روڈ پر نادرا آفس کے قریب پاکستانی فورسز کی ایک گاڑی کو نامعلوم افراد نے دھماکے میں نشانہ بنایا ہے۔ زور دار دھماکے کے نتیجے میں فورسز کی گاڑی سمیت پل کو نقصان پہنچا ہے۔
حکام نے دھماکے کی تصدیق کردی ہے تاہم نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہے۔
خیال رہے آج اس سے قبل نوشکی میں زرین جنگل کے مقام پر فورسز کی ایک گاڑی دھماکے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

















































