خاران: مسلح افراد کا کریش اور ڈامبر پلانٹس پر حملہ، مشینری نذر آتش

74
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے پلانٹس پر حملہ کرکے مشینریز نذر آتش کردیئے جبکہ ایک گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔

 خاران شہر کے قریب گذشتہ روز باب خاران کے مقام واقع کریش اور ڈامبر پلانٹس پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ۔

وہاں موجود پلانٹس مشینری اور گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا جبکہ مسلح افراد کی جانب سے پلانٹ میں ایک آئی ڈی بم بھی نصب کیا گیا تھا۔

حملے کے بعد مسلح افراد ایک سائیٹ سے ایک گاڑی بھی اپنے ساتھ لیکر جائے وقوعہ سے نکل گئے جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا اور مزید تحقیقات شروع کردی۔