بلوچ لبریشن آرمی کے میڈیا چینل ہکّل نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تنظیم کی جانب سے کیئے جانے والے اکیس حملوں کی ویڈیوز جاری کردی۔
بائیس منٹس پر مشتمل ویڈیو سیریز میں پاکستانی فوج کے قافلوں، پولیس تھانوں، مرکزی شاہراہوں پر ناکہ بندیاں اور گاڑیوں کو نشانہ بنانے سمیت شاہراہوں پر پلوں کو دھماکوں میں تباہ کرنے کے مناظر شامل ہیں۔
مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیچ کے علاقے بلنگور میں پاکستانی فوج کی دو گاڑیوں کو جدید اسلحہ سے لیس بی ایل اے کے جنگجو گھات لگاکر شدید نوعیت کے حملے میں نشانہ بناتے ہیں۔
قلات کے علاقے اسکلکو میں پاکستانی فوج کی بکتر بند گاڑیوں کو مختلف اطراف سے نشانہ بنانے اور بعدازاں ایک گاڑی کو تحویل میں لینے کے مناظر جبکہ نوشکی، خاران اور زہری میں پاکستانی فوج کے قافلوں پر حملوں کے مناظر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
ویڈیوز میں نوشکی، پنجگور، وڈھ اور اورناچ میں ایف ڈبلیو او اور دیگر کمپنیوں سے منسلک بھاری مشنری سمیت مرکزی شاہراہوں پر معدنیات اور دیگر ترسیلات کرنے والی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے مناظر شامل ہیں۔
گذشتہ دنوں بلوچ لبریشن آرمی کے اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ (ایس ٹی او ایس) کی جانب سے تربت شہر میں پاکستانی فورسز کے چوکی پر دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کرنے کے مناظر کو ایکشن کیمرے سے عکس بند کیا گیا ہے جبکہ تربت ہی میں پاکستان فوج کے لیفٹیننٹ کرنل (ر) ارسلان حلیم اور اس کے ساتھیوں کو نشانہ بنانے کو دکھایا گیا ہے۔
مزید برآں دکی، قلعہ سیف اللہ اور پشین میں تین تھانوں کو بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے کنٹرول میں لینے کے مناظر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔



















































