مستونگ: پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ، فورسز کی جانب سے آبادی پر مارٹر گولہ باری، خاتون جانبحق، بچہ زخمی

35

پاکستانی فورسز نے کیمپ پر حملے کے بعد عام آبادی کو نشانہ بنایا۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کردگاپ کے علاقے میں واقع پاکستانی فورسز کے ایک کیمپ پر حملہ کیا۔

حملے کے دوران متعدد دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ پاکستانی فورسز نے ردعمل میں آبادی پر مارٹر گولے فائر کیے۔

اطلاعات کے مطابق فورسز کے کیمپ سے داغے گئے گولے متعدد گھروں پر آ گرے، جس کے نتیجے میں اب تک ایک خاتون کے جانبحق ہونے اور ایک بچے کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ جب پاکستانی فورسز نے مسلح حملوں کا نشانہ بننے کے بعد مقامی آبادی پر حملے کیے ہوں، اس سے قبل بھی بلوچستان کے ضلع کیچ میں متعدد واقعات کے دوران پاکستانی فورسز کی جانب سے مقامی آبادی کو نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں۔

مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں، جو پاکستانی فورسز پر حملوں میں ملوث رہی ہیں۔ تاہم، آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔