ڈیرہ بگٹی: 6 افراد کی لاشیں برآمد

1

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے چھ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لاشوں کی شناخت محمد خان ولد یارو، لالو ولد تاج، شاہ میر ولد شہال، وحید ولد ہلو خان چاکرانی بگٹی، غلام دین ولد کوری اور کرم خان ولد مزار خان مسوری بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، برآمد ہونے والی لاشیں ان افراد کی ہیں جو پہلے سے زیرِ حراست تھے اور جنہیں دورانِ حراست ایک جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بارکھان سے بھی دس افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، جبکہ قلات اور خضدار سے بھی چھ لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ بارکھان سے برآمد ہونے والی لاشوں میں سے اب تک ایک کی شناخت ایسے شخص کے طور پر ہوئی ہے جو ایک سال قبل جبری طور پر لاپتہ ہوا تھا۔