گورکوپ: پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں پر بم دھماکہ

370

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایک بم دھماکے میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

آج صبح گورکوپ کے علاقے میں پاکستانی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اہلکاروں کو اس وقت بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ راستے کی کلئرینس میں مصروف تھے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے کی زد میں فورسز کے تین اہلکار آئے ہیں تاہم نقصانات کے حوالے سے حکام نے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

دھماکے کے بعد علاقے میں ہیلی کاپٹروں سمیت ڈرون طیاروں کو دیکھا گیا ہے۔