آبنائے ہرمز اور خلیجِ فارس کو ٹرمپ کے خیالی بیانات کے ذریعے نہیں چلایا جا سکتا – ابراہیم عزیزی

34

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کی صبح سے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو آزاد کرانے کی کوشش شروع کرنے کے لیے ’پراجیکٹ فریڈم‘ شروع کرنے کا اعلان کیا تاہم اسی کے ساتھ انھوں نے خبردار بھی کیا کہ کسی بھی طرح مداخلت کی گئی تو ’بدقسمتی سے‘ اس سے طاقت کے ذریعے نمٹا جائے گا۔

امریکی صدر کے آبنائے ہرمز کے حوالے سے اس بیان کے جواب میں ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ایک بیان میں ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ’آبنائے ہرمز اور خلیجِ فارس کو ٹرمپ کے خیالی بیانات کے ذریعے نہیں چلایا جا سکتا۔‘

ابراہیم عزیزی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’آبنائے ہرمز کے نئے بحری نظام میں کسی بھی امریکی مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔ آبنائے ہرمز اور خلیجِ فارس ٹرمپ کی مرضی کے مطابق نہیں چلیں گے۔ الزام تراشی اور دہونس کسی کو قابلِ قبول نہیں۔‘