نوشکی، دالبندین: سی ٹی ڈی قافلے پر حملہ، لیویز چوکیوں پر کنٹرول

0

بلوچستان کے علاقے نوشکی اور دالبندین میں پاکستانی فورسز کو حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ مسلح افراد نے فورسز کی دو چوکیوں پر کنٹرول حاصل کرکے اسلحہ ضبط کرلیا۔

نوشکی کے علاقے زرین جنگل میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے قافلے کو گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کے سات گاڑیوں کے قافلے میں شامل ایک گاڑی براہ راست حملے کی زد میں آئی ہے۔

حملے میں سی ٹی ڈی کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

دالبندین میں دو مختلف مقامات خزانگی اور کرودک میں مسلح افراد نے لیویز فورس کے دو چوکیوں پر کنٹرول حاصل کرکے وہاں موجود تمام اسلحہ کو ضبط کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے فورسز اہلکاروں کو حراست میں لیا تاہم انہیں بعدازاں رہا کردیا گیا۔