بسیمہ: پاکستانی فوج و ‘ڈیتھ اسکواڈز’ حملے، جانی نقصانات کی اطلاعات

1

بلوچستان کے علاقے بسیمہ میں پاکستانی فوج اور ‘ڈیتھ اسکواڈز’ کو دو مقامات پر حملوں میں نشانہ بنایا گیا، علاقے میں چار گھنٹوں تک شدید جھڑپیں جاری رہی

گذشتہ روز بسیمہ کے علاقے جُر کے مقام پر مسلح افراد نے گھات لگاکر پاکستانی فوج کی حمایت یافتہ مسلح گروہ ‘ڈیتھ اسکواڈز’ کو اس وقت حملے میں نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کررہے تھے۔

دریں اثناء صمد سمالانی کی سربراہی میں چلتے والے مسلح گروہ کو ممائی کے مقام پر حملے کا سامنا کرنا پڑا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق بعدازاں پاکستانی فوج نے ڈیتھ اسکواڈ ارکان کی کمک کیلئے علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کی جہاں طویل جھڑپوں کا آغاز ہوا۔

حملوں میں انور سمالانی سمیت سات افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ہلاکتوں کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہے۔