پسنی کوسٹل ہائی وے پر مسلح افراد کی ناکہ بندی

192

بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی کے قریب کوسٹل ہائی وے پر شتنگی کے مقام پر جمعہ کے روز نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ بندی کر کے ٹریفک معطل کر دی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران متعدد گاڑیوں کو روکا، جن میں گیس لے جانے والے ٹرک بھی شامل تھے، اور بعض گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچایا گیا۔

تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد کچھ وقت تک موقع پر موجود رہے اور بعد ازاں وہاں سے چلے گئے، جبکہ واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔