امریکہ کا ایران میں گم ہونے والے اپنے دوسرے عملے کو باحفاظت نکالنے کا اعلان

84

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران میں گرنے والے اپنے ایف-15ای جنگی طیارے کے زخمی رکن کو ایک پیچیدہ ریسکیو آپریشن کے ذریعے بحفاظت نکال لیا ہے۔

امریکہ کے مطابق اس مشن میں درجنوں طیارے، ہیلی کاپٹرز اور اسپیشل فورسز شریک تھیں، جبکہ زخمی اہلکار نے ہنگامی سگنل کے ذریعے اپنی لوکیشن فراہم کی اور 36 گھنٹے سے زائد وقت تک چھپا رہا۔

امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ایرانی فورسز کو دور رکھنے کے لیے فضائی کارروائیاں بھی کی گئیں، تاہم بعض اطلاعات میں جھڑپوں کا ذکر ہے جس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکی طیارہ مار گرایا اور ریسکیو آپریشن کے دوران بھی مزاحمت کی، ریسکیو آپریشن کے دوران جھڑپوں میں مزید امریکی جہازوں کی نقصانات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

آزاد ذرائع سے دونوں جانب کے دعوؤں کی مکمل تصدیق تاحال ممکن نہیں ہوسکی ہے، تاہم ایران نے مبینہ طور پر تباہ شدہ جہازوں کے ملبے دکھائے ہیں۔