نصیر آباد میں قابض فوج کے “کاروباری” پروجیکٹ کے مشنری کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

142

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے نصیر آباد کے علاقے ڈیر مراد جمالی، ربی کے قریب قابض پاکستانی فوج کی مشنری کو بارودی مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ قابض پاکستانی فوج پنجاب سے مشنری اور کارندے لاکر بلوچستان کے زرعی وسائل کو بھی لوٹ رہی ہے۔ بی آر جی بلوچستان میں دیگر استحصالی پروجیکٹس کی طرح اس “فوجی کاروبار” کو نشانہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے جبکہ اس سے منسلک افراد کو تنبیہ کرتی ہے کہ وہ ان سے دور رہیں بصورت دیگر اپنے جانی نقصانات کے خود ذمہ داری ہونگے۔