سوراب: عبید اللہ بلوچ کو ایف سی کے اہلکاروں نے قتل کر دیا۔ بی وائی سی

40

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع سوراب کے رہائشی، 30 سالہ کسان عبید اللہ بلوچ کو فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔ عبید اللہ، جو اپنے خاندان کی کفالت کے لیے محنت کرتا تھا، گھر واپس آ رہے تھے جب حاجیکا کراس کے قریب انہیں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اہلکاروں نے بعد میں ان پر ملزم ہونے کا الزام لگا دیا۔

انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کے مطابق، بلوچستان میں ریاستی فورسز کی طرف سے شہریوں کے قتل اور لاپتہ کیے جانے کا سلسلہ معمول بن چکا ہے، اور اکثر متاثرہ افراد کو بعد میں دہشت گرد یا ملیٹنٹ قرار دے دیا جاتا ہے۔ قانون کی بالادستی کی بجائے، یہاں ایک غیر رسمی مارشل لا جیسا ماحول پایا جاتا ہے۔

بیان میں کہا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی اس قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقع کو جاری ظلم و ستم کا حصہ قرار دیتا ہے۔

بی وائی سی نے فوری طور پر ایسے اقدامات بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعے پر فوری نوٹس لیں، شفاف تحقیقات یقینی بنائیں، اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔