کراچی: سندھ یونیورسٹی کا طالبعلم جبری لاپتہ

101

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے ایک نوجوان طالبعلم کے جبری گمشدگی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران بلوچ ولد خادم حسین نامی 26 سالہ نوجوان کو 20 دسمبر 2025 کو پاکستانی فورسز نے سہراب گوٹھ کے علاقے سے جبری لاپتہ کیا۔

جبری گمشدگی کا شکار نوجوان سندھ یونیورسٹی میں میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی کا طالبعلم ہیں اور تعلیم کے سلسلے میں کراچی میں مقیم تھے۔ ذرائع کے مطابق عمران بلوچ کا تعلق بلوچستان کے علاقے نال سے ہے۔