سندھ کے شہر کراچی سے بلوچستان کے مزید دو رہائشی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ۔
تفصیلات کے مطابق عاصم ولد اصغر کو رواں سال 16 مارچ کی رات کراچی سے رینجرز اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔
لواحقین کے مطابق عاصم، جو پیشے کے لحاظ سے تاجر ہیں اور پنوان (جیونی) کے رہائشی ہیں، کو 16 مارچ کی رات تقریباً 12 بجے کراچی کے علاقے شاہ علی شرافی گوٹھ سے رینجرز اہلکار اپنے ساتھ لے گئے۔
ذرائع کے مطابق حراست میں لیے جانے کے بعد سے عاصم کے بارے میں کوئی اطلاع فراہم نہیں کی گئی، جس پر اہلِ خانہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں اور ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
دریں اثنا، شبیر بلوچ ولد حاجی قادر بخش، سکنہ زہری خضدار، کو گزشتہ سال 13 نومبر کو کراچی کے نرسنگ ہاسٹل سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔
لواحقین نے دونوں افراد کی فوری بازیابی کی اپیل کی ہے


















































