کمشنر مکران ڈویژن کے مغوی ڈرائیور کے اہلِ خانہ کی بازیابی کی اپیل

29

مسلح افراد نے گزشتہ دنوں ناکہ بندی کے دوران ڈپٹی کمشنر کے ڈرائیور کو سرکاری گاڑی سمیت تحویل میں لے لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ 5 مارچ کو بلوچستان کے علاقے بیسیمہ میں مسلح افراد کی روڈ ناکہ بندی کے دوران اغوا ہونے والے کمشنر مکران ڈویژن کے گن مین ظہور ولد عزت، ساکن تنزگ حال سری کہن کے بھائی نوید احمد نے مغوی کی والدہ، اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ظہور ولد عزت کی بازیابی کی اپیل کی ہے۔

اہلِ خانہ نے کہا ہے کہ جس بھی مسلح گروپ نے ظہور ولد عزت کو تحویل میں لیا ہے، ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں بلوچ ہونے کی بنیاد پر رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ کمشنر مکران کی گاڑی کوئٹہ سے تربت کی جانب روانہ تھی، جسے ان کا گن مین اور ڈرائیور لے کر جا رہے تھے، راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی کو روک کر اپنے قبضے میں لے لیا اور اس دوران ڈرائیور اور ایک گن مین کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

بلوچستان میں اکثر اوقات بلوچ آزادی پسند ناکہ بندیاں قائم کرکے تلاشی لیتے ہیں اور ان واقعات کی ذمہ داری بھی قبول کرتے ہیں، تاہم اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔