پاکستان، افغانستان تنازعے میں کم از کم 42 افغان شہری ہلاک۔اقوام متحدہ

33

اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے افغانستان (یوناما) نے منگل کے روز بتایا کہ 26 فروری سے دو مارچ کے درمیان پاکستان کے ساتھ لڑائی میں افغانستان میں کم از کم 42 شہری ہلاک اور 104 زخمی ہوئے۔ یہ فوجی تنازع اپنے چھٹے روز میں داخل ہو چکا ہے۔

یوناما نے کہا کہ شہری نقصانات میں وہ افراد بھی شامل ہیں، جو ’’سرحدی جھڑپوں میں بالواسطہ فائرنگ اور فضائی حملوں‘‘ سے ہلاک یا زخمی ہوئے۔

اس ادارے نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ اعداد و شمار ابتدائی نوعیت کے ہیں۔ اقوام متحدہ نے دونوں ممالک سے لڑائی بند کرنے اور باہمی مسائل مذاکرات سے حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

افغانستان کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج نے عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔