نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی پولیس کے مطابق سٹی پولیس تھانے کی حدود میں فیضان مسجد کے قریب ریلوے ٹریک کی حفاظت کے لیے قائم پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے دستی بم سے حملہ کیا۔
دستی بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کی دیواروں اور کمرے کو نقصان پہنچا جبکہ فورسز اہلکار زخمی ہوئے۔
واقعے کے بعد پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔



















































