پنجگور: کم از کم چھ افراد حراست بعد لاپتہ

19

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فورسز نے کم از کم چھ افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے پل آباد میں پاکستانی فورسز نے گذشتہ دنوں میں چھاپہ مار مارا، جس کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ اب تک حراست میں لیے گئے افراد میں سے دو کی شناخت عنایت اور رشید کے ناموں سے ہوئی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فورسز نے کارروائی کے دوران گھروں کی تلاشی لی اور کئی افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

تاحال پل آباد سے حراست میں لیے گئے دیگر افراد کی شناخت سامنے نہیں آ سکی۔

اسی طرح پنجگور کے علاقے تسپ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ نوجوان ذوالفقار ولد حمید کو 13 فروری 2026 کو حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ذوالفقار کو تسپ بازار سے ایسے افراد نے گرفتار کیا جنہیں ریاستی حمایت یافتہ مسلح گروہ قرار دیا جا رہا ہے۔