31 جنوری کو بلوچ لبریشن آرمی کے بلوچستان میں مربوط حملوں کے بعد آج چھٹے روز بھی حالات معمول پر نہیں آسکے ۔
گزشتہ روز حکومتی کی طرف فیک سروس کو بحال کرنے کے باوجود آج ایک بار پھر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بلوچستان سے پاکستان کے دیگر شہروں کے لئے ٹرین سروس پھر معطل کر دی گئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق آج پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ، پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد سے واپس جائے گی۔
جبکہ چمن پسنجر ٹرین بھی منسوخ اور کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل 12 فروری تک معطل ہے ۔
علاوہ ازیں محکمہ تعلیم بلوچستان نے آج سے شروع ہونے والے مڈل اسٹینڈرڈ امتحانات کینسل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردی، نوشکی میں حالات کے پیش نظر آج طلبا و طالبات کے امتحانات نہیں ہونگے۔


















































